*حب مکران روٹ پر مسافر بسوں کی ہڑتال، ٹرانسپورٹرز بلیک میلنگ پر اتر آئے*
*حب مکران روٹ پر مسافر بسوں کی ہڑتال، ٹرانسپورٹرز بلیک میلنگ پر اتر آئے*
*مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگانے کی ضد، ٹرانسپورٹرز نے احتجاجاً بسیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ مکران روٹ پر چلنے والے مسافر بس مالکان نے کہا ہے کہ جب تک انہیں بسوں میں پٹرول اور ڈیزل لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی وہ ہڑتال جاری رکھیں گےذرائع کے مطابق مکران روٹ پر چلنے والی مسافر بسیں روزانہ ہزاروں لیٹر پٹرول اور ڈیزل لوڈ کرتی ہیں جس سے مسافروں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھوانی حب پیرکس کے مقام پر گوادرسے آنیوالی مسافر کوچزکوڈیزل پٹرول اتارنے میں 5 سے 6 گھنٹے لگ جاتے ہیں جس کے باعث مسافروں کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مسافروں کو یوسف گوٹھ ٹرمینل کے بجائے بھوانی میں اترنا پڑتا ہے جس سے مسافروں کو ڈبل کرایہ اور مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا پڑتا ہے تیل کی منتقلی کے دوران سیکیورٹی چیکنگ کے مراحل بھی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کے اس مؤقف کو عوامی حلقوں نے غیر منطقی اور بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے اور ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رکھے۔عوامی مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں پابند کرے کہ وہ روزانہ کم از کم دو مسافر بسیں مختص کریں جن کا کرایہ مقرر کیا جائے تاکہ عام مسافروں کو تیل بردار گاڑیوں کی اذیت سے نجات مل سکے*