November 17, 2026

پاکستان میں قیام امن کے لئے آپریشن البدر شروع کر دیا گیا ہے

20250315_192038

پاکستان میں قیام امن کے لئے آپریشن البدر شروع کر دیا گیا ہے
اب ہر خارجی اور سوشل میڈیا کے تکفیری کی شامت آئے گی
ماضی میں جب بھی آپریشن ہوتے تھے یہ لوگ ایران و افغانستان بھاگ جایا کرتے تھے یوں آپریشن کے دورس نتائج نہیں نکلتے تھے
اب ان لوگوں کا ایران و افغانستان جانا بہت مشکل ہے سو اب یہ لوگ جان چکے ہیں کہ موت ان کے سروں پر منڈلا رہی ہے
اس لئے ان کے سہولت کار ملک میں کنفی پروپیگنڈا کرکے اور جگہ جگہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کا پروپیگنڈہ کرکے ان کو بچانا چاہتے ہیں تاکہ عوام اور سیکیورٹی ادارے آپس میں الجھ جائیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ لوگ بچے رہیں
اس لئے ان لوگوں کی افواہوں پر کان نا دھریں
آپ بطور پاکستانی صرف اپنے کام سے کام رکھیں سوشل میڈیا پر ان کے پروپیگنڈہ کا حصہ ہرگز نا بنیں
ان کو ختم کرنا جن کا کام ہے وہ اپنا کام کر رہے ہیں
جعفر آباد ایکسپریس آپریشن ان لوگوں کے سینوں پر مونگ دل رہا ہے
نیز ابتک 100 کے قریب خودکش حملہ آور مارے جا چکے ہیں
اب یہ لوگ بھاگ تو سکتے نہیں اس لئے جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے
نیز گورنمنٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر ملک و ملت کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کا محاسبہ بھی شروع کر دیا ہے
اس پروپیگنڈہ سے بچیں وگرنہ آپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا
اپنے واٹس ایپ گروپس و سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خارجیوں تکفیری اور سیاسی انتشاریوں سے دور رہیں
ان شاءاللہ بہت جلد اللہ انعام کے طور پر امن و امان دے گا
الحمدللہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے باعث یہ لوگ ناکام ہیں وگرنہ آپ ارض انبیاء ارض شام کے موجودہ و سابقہ حالات پڑھ لیں
افغانستان کے موجودہ و سابقہ حالات پڑھ لیں
ہر چار گھنٹے بعد ایک خودکش و بڑا حملہ ہوتا ہے جس میں سینکڑوں لوگوں کی جانیں روزانہ جاتی ہیں
ان کی طرف سے اتنا زور لگانے کے باوجود الحمدللہ پاکستان بڑی حد تک محفوظ ہے
دوسری بات آئی ایس آئی نمبر ون نہیں نمبر ون یہ عوام ہے جس کی دعائیں اور ہمدردیاں آئی ایس آئی و سیکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں
ہم سب کا اپنا پاکستان اللہ کی جانب سے انعام
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
اور پاکستان کو جلد مکمل امن و امان کا گہوارہ بنائے آمین

#قصوریات