سکھر سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز تبسندھ کے وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کر دی۔
سکھر سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز
تبسندھ کے وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کر دی۔
کراچی کے علاقے کورنگی ٹاؤن میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھا دیا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے، چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نہ فائنل میں پہنچ سکی نہ فائنل ہم تک پہنچ سکا، ہمیں قومی کرکٹ ٹیم پر کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ میرے دائرہ اختیار میں نہیں لیکن اب مجھے ہی کرکٹ کے لیے کچھ کرنا پڑے گا