پنجاب کے ضلع جہلم میں منگلا بائی پاس (دینہ) کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ویگو ڈالے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،
پنجاب کے ضلع جہلم میں منگلا بائی پاس (دینہ) کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ویگو ڈالے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق بھارتی کشمیر کی کالعدم جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
میڈیا کو واقعے کی کوریج کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک انتہائی اہم شخصیت شامل ہے۔ جبکہ پولیس اور حساس اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔