November 17, 2026

نیشنل ھائی ویز اور موٹروے پولیس کی جانب سے آلٹو کار کی موٹروے پر داخلے پر پابندی کی سختی سے تردید کی ھے۔

20250315_192038

نیشنل ھائی ویز اور موٹروے پولیس کی جانب سے آلٹو کار کی موٹروے پر داخلے پر پابندی کی سختی سے تردید کی ھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک بے بنیاد اور من گھڑت خبر میں دعویٰ کیا جارھا ھے کہ مخصوص گاڑی (آلٹو) کا موٹروے پر داخلہ بند کیا جارھا ھے۔

موبائل ورلڈ میگزین کے مطابق نیشنل ھائی ویز اور موٹروے پولیس کے جاری تردیدی پیغام میں کہا گیا ھے کہ یہ خبر کسی مستند یا سرکاری زرائع سے جاری نہیں کی گئی اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

عوام سے گزارش ھے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور درست معلومات کے لیئے ھمیشہ موٹروے پولیس کے آفیشل زرائع سے رجوع کریں۔