November 16, 2026

‏سر دار اکبر بگٹی 1946میں اپنے قبیلے کے سردار بنے اور اپنی وفات تک رہے اس دوران حکومت سے ماہانہ کروڑوں لیتے رہے وزیراعلی بنے

IMG-20250316-WA0046

‏سر دار اکبر بگٹی 1946میں اپنے قبیلے کے سردار بنے اور اپنی وفات تک رہے اس دوران حکومت سے ماہانہ کروڑوں لیتے رہے وزیراعلی بنے دو دفعہ گورنر رہے مگر ڈیرہ بگٹی میں تعلیم کے انفراسٹکچر پر کوئی کام نہیں کیا وہ خود اور ان کے بچے ایچی سن اور آکسفورڈ سے بھی پڑھے مگر ڈیرہ بگٹی آج بھی پاکستان کا پسماندہ ترین علاقہ ہے شرح خواندگی 26فیصد ہے کوئی ہسپتال کوئی سکل سینٹر کوئی تعلیمی پروجیکٹ اس عظیم سردار نے اپنے قبیلے کے بلوچ بچوں کے لیے نہیں بنایا تھا
کیا ناراض بلوچ کبھی یہ بھی سوچتے ہیں ؟
‏ہماری بدقسمتی لوگ اعداد و شمار سے بات نہیں کرتے۔
تحقیق سے عاری سو رٹے رٹائے جملے دہراتے رہتے ہیں
بلوچستان کا اس سال کا بجٹ 956ارب ہے اور اس میں سے تیرہ فیصد بلوچستان کے اپنے وسائل سے آتا ہے جو کہ 125ارب روپے بنتا ہے پورے بلوچستان سے 48ارب کا ریونیو اکٹھا ہوتا ہے
بلوچستان کو 831ارب روپے وفاق کی طرف سے مل رہے ہیں اس میں 162 ارب گیس اور تیل کی رائلٹی اور 73 ارب ترقیاتی منصوبوں کے الگ سے ملتے ہیں
یہ آٹھ سو ارب دوسرے صوبوں کی کمائی جو بلوچستان کو دی جاتی ہے اس میں بڑا حصہ پنجاب سے آتا ہے اور پھر یہ کہا جاتا پنجاب کھا گیا
اب بتائیں یہ ہزار ارب بلوچستان میں کہاں خرچ ہوتا اور کون کھا جاتا ہے ؟
‏آپ لاہور یا کراچی کی پرائم لوکیشن پر بلوچ سرداروں کی جائدادیں چیک کریں اسلام آباد کے مہنگے ترین سیکٹر میں ان کے بنگلے دیکھیں سب سے مہنگی ترین گاڑی ان بلوچ سرداروں کے بچوں کے پاس ہوں گی ان کے بنگلے محل جیسے ہوتے اتنے محروم بلوچستان کے اتنے امیر سردار کیسے ہو سکتے ہیں ؟