🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *15 مارچ 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی
🚨 (2) پشاور: ارمڑ میں مسجد کی دیوار کے قریب دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق
🚨 (3) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشن، 9 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید، آئی ایس پی آر
🚨 (4) خیبر پختونخوا: لکی مروت اور بنوں میں 4 تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام
🚨 (5) وزیرِ اعظم کا پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، بجلی سستی کی جائے گی
🚨 (6) سانحہ جعفر ایکسپریس: شہدا کے ورثا کو 52 لاکھ فی کس، بچوں کیلئے ریلوے میں نوکری کا اعلان
🚨 (7) جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے کے مقام پر ریلوے ٹریک کلیئر قرار
🚨 (8) انسداد اسلامو فوبیا کا عالمی دن آج جوش وجذبے سے منایا گیا
🚨 (9) اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے، دفتر خارجہ
🚨 (10) ایبٹ آباد میں وین کھائی میں جاگری، 2 طالبات جاں بحق، 9 زخمی
🚨 (11) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مل کر چلنے اور عوامی منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق
🚨 (12) پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس، متنازعہ کینالز کے خلاف قرارداد پیش
🚨 (13) ہمارے وسائل سے لوٹ مار کرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا: اختر مینگل
🚨 (14) قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت
🚨 (15) اسلام آباد ہائی کورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد
🚨 (16) وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے
🚨 (17) آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری، بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم
🚨 (18) امریکی پابندیوں کیوجہ سے پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
🚨 (19) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہو گئی
🚨 (20) اسلام آباد: کال سینٹر پر چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ، ملزمان گرفتار
🚨 (21) اعجاز چوہدری کو سینیٹ میں پیش نہ کیے جانے کا معاملہ، استحقاق کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو طلب
🚨 (22) پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن، سروے رپورٹ
🚨 (23) لاہور: چوری کے الزام میں ڈرائیور پر تشدد، بال اور مونچھیں مونڈھنے والا ورکشاپ کا مالک گرفتار
🚨 (24) پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، آئی ایم ایف کا اعلامیہ
🚨 (25) لاہور میں نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی
🚨 (26) عالمی تعاون سے پاکستان دہشت گردی پر قابو پاسکتا ہے: چینی قونصل جنرل
🚨 (27) تشدد کا معاملہ: نصیبو لال اور شوہر میں صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا
🚨 (28) منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، پانی کا اخراج بند
🚨 (29) وزیر اعظم نے 190 ملین پاؤنڈ لاگت والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، چیف جسٹس اور فائز عیسیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا
🚨 (30) طورخم بارڈر کی بندش، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی
🚨 (31) جعفر ایکسپریس حملہ: کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل
🚨 (32) ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور
🚨 (33) افغانستان، ایران، لیبیا سمیت 11 ممالک ریڈ لسٹ، پاکستان اور روس سمیت 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز
🚨 (34) کراچی: ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی
🚨 (35) میرپور آزاد کشمیر میں تاجروں کا احتجاج، پولیس کا بزرگ تاجر رہنماؤں پر بدترین لاٹھی چارج
🚨 (36) 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں دعوت افطار، برطانوی وزیراعظم نے شرکا کو کھجوریں پیش کیں
🚨 (37) رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ نمازیوں اور زائرین کی آمد
🚨 (38) کراچی: ٹرکوں کے گزرنے کیلئے لیاری ایکسپریس وے کے متوازی ایک اور سڑک بنانے کا فیصلہ
🚨 (39) افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
🚨 (40) کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے اہلکاروں کو ٹھیلے سے مفت میں خربوزہ لینا مہنگا پڑ گیا
🚨 (41) ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا
🚨 (42) کراچی میں خلع کیلئے عدالت جانے والی خاتون کو شوہر نے قتل کردیا، حملے میں بیٹی زخمی
🚨 (43) سسٹم میں تبدیلیاں؛ تاجر بروقت سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں ناکام
🚨 (44) باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی
🚨 (45) پی پی پی پنجاب میں اپنا ڈی سی یا انتظامی افسر لگانا نہیں چاہتی، گورنر پنجاب
🚨 (46) عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی
🚨 (47) پی پی پی سندھ کونسل اجلاس، کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
🚨 (48) چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
🚨 (49) کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یاد دہانی کے لیے پشاور ہائی کورٹ کو خط
🚨 (50) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود، بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کا امکان
🚨 (51) کراچی ایئر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس: ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
🚨 (52) ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور جعلی حکومت خوابِ غفلت میں پڑی ہے، بیرسٹر سیف
🚨 (53) مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ
🚨 (54) ’’حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی بجلی 27 کے بجائے 10 روپے میں خریدنا عوام پر ظلم ہے‘‘ شازیہ مری
🚨 (55) پاکستان سے معاہدے پر پیشرفت ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق فنڈز بھی دیے جاسکتے ہیں، آئی ایم ایف
🚨 (56) آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا، وزیر خزانہ
🚨 (57) اسلام آباد: پیشی پر عدالت آئی خواتین اور وکلاء کے درمیان جھگڑا، گالم گلوچ اور تھپڑوں کا تبادلہ
🚨 (58) لاہور: اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات
🚨 (59) مشال یوسفزئی ملاقات کیس؛ عمران خان سے ملنے عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا
🚨 (60) کیوبا میں ایک بار پھر بڑا پاور بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد بجلی سے محروم