عمرکوٹ پورٹ۔ڈاکٹرایم لال واگھانی عمرکوٹ میں سید عیسن شاہ مست کا سالانہ میلہ شروع، ملھ ملاکھڑے کے شاندارمقابلےتفصیل کےمطابق۔سید عیسن شاہ مست کا سالانہ تین
عمرکوٹ پورٹ۔ڈاکٹرایم لال واگھانی
عمرکوٹ میں سید عیسن شاہ مست کا سالانہ میلہ شروع، ملھ ملاکھڑے کے شاندارمقابلےتفصیل کےمطابق۔سید عیسن شاہ مست کا سالانہ تین روزہ میلہ عمرکوٹ میں شروع ہوگیا، جہاں سندھ کے ثقافتی رنگوں سے سجی تقریبات جاری ہیں۔ میلے کے ابتدائی دن سے ہی ہزاروں عقیدت مندوں اور سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔میلے کی خاص بات سندھ کا روایتی کھیل ملھ ملاکھڑا ہے، جہاں نامور پہلوانوں کے شاندار مقابلے جاری ہیں۔ سندھ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے پہلوان اپنی طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جبکہ شائقین جوش و خروش سے ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، میلے میں مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، جن میں لوک گیت، روایتی رقص، دستکاری کے اسٹالز، مٹھائیوں اور بچوں کے کھلونوں کی دکانیں شامل ہیں، جہاں لوگوں کا بڑا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔
میلے میں آئے ہوئے زائرین درگاہ پر حاضری دے کر دعائیں مانگ رہے ہیں اور سندھ کے ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے ہیں۔ منتظمین کے مطابق، میلہ تین دن تک جاری رہے گا، جبکہ آخری دن ملھ ملاکھڑے کا بڑا فائنل مقابلہ ہوگا، جس میں سندھ کے مشہور پہلوان حصہ لیں گے۔