November 16, 2026

*محمود اچکزئی اور اختر مینگل کا بلوچستان کی صورتحال پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ*

IMG-20250314-WA0152

*محمود اچکزئی اور اختر مینگل کا بلوچستان کی صورتحال پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ*

اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور اخترمینگل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے، دونوں رہنما بلوچستان کی صورتحال پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور اپوزیشن قیادت کی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔

ترجمان متحدہ اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی اور اخترمینگل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےفیصلےکی تصدیق کی ہے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق اپوزیشن قیادت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اخترمینگل، محمود خان اچکزئی کے ساتھ اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوتحال پرمشاورت ہوگی۔

ترجمان متحدہ اپوزیشن کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل صرف سیاسی قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔