100

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی محترمہ اہلیہ کے خلاف واہیات ترین عدّت کیس کے فیصلے اور اس کے اثرات کے یک نکاتی ایجنڈے پر غور

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی محترمہ اہلیہ کی بیہودہ عدّت مقدّمے میں برّیت کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار

توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ اور سائفر کے بعد تاریخ کے سب سے غلیظ، غیرانسانی اور بیہودہ ترین مقدمے سے بریت کے بعد عمران خان اور ان کی اہلیہ محترمہ کی فی الفور رہائی کا مطالبہ

مینڈیٹ چور سرکار اور سفّاک ریاستی مشینری کی جانب سے تمام مقدمات میں برّیت کے باوجود عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جبراً رہائی کے بنیادی قانونی حق سے محروم کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت

ظالموں، جھوٹوں، شرانگیزوں اور سازشیوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے اور عمران خان اور محترمہ بشریٰ بی بی کی بےگناہی دنیا پر آشکار کرنے پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

مقدمات میں برّیت اور عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا کر عمران خان اور ان کی محترمہ اہلیہ کو جبراً قید میں رکھ کر مزید سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر مزاحمت کے سوا کسی اور آپشن کو خاطر میں نہیں لائیں گے، کورکمیٹی تحریک انصاف

ایک سال سے بدترین حالات میں بنیادی سہولیات سے محروم اور سزائے موت کی چکّی میں رہتے ہوئے عمران خان نے اشتعال انگیزی کی بجائے قانون و انصاف کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا، کورکمیٹی تحریک انصاف

اب عدالت کی ذمہ داری ہے کہ ریاستی قباؤں میں ملک میں ادھم مچاتے وحشیوں کو قانون و انصاف کی لگام پہنائیں اور فردِ واحد کی آمریت لپیٹ کر دستور بحال کروائیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

عمران خان کی 9 مئی کے جھوٹے مقدمات جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ مقدمے میں گرفتاری کی کوششیں کسی صورت گوارا نہیں کریں گے، کور کمیٹی تحریک انصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو انتقام کے شکنجے میں قید رکھنے کیلئے توشہ خانہ کو چوتھی مرتبہ بالکل غیرقانونی طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف

بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ، اس کے تحائف کی فہرست، تحائف کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم، اس پر واجب الادا ٹیکس یا اس حوالے سے کابینہ کے فیصلوں سے بالواسطہ یا براہِ راست کوئی تعلق نہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

قانون اور عدالتی تشریحات ایک ہی معاملے پر متعدد مقدمات کی ہرگز اجازت نہیں دیتے تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے معاملے میں ریاستی عناصر کسی قانون کو خاطر میں لانے کو تیار نہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

عوام کی نفرتوں کے حقدار مینڈیٹ چور اور ان کے سرپرست ریاستی قوت اور بندوق کے بل پر ملک کو محکومی و غلامی کی ڈگر پر چلانے اور اپنی راہ میں رکاوٹ بننے والے عمران خان کو جبراً اپنے انتقام کے نشانے پر رکھنا چاہتے ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدالتی حکم کے مطابق رہا نہ کیا گیا تو انصاف کے حصول کیلئے براہِ راست عوام کی عدالت سے رجوع کریں گے، کورکمیٹی تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں