November 17, 2026

کراچی میں مختلف مقامات سے بہت سی چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں کی چوری ہوئی،

20250310_180332

کراچی میں مختلف مقامات سے بہت سی چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں کی چوری ہوئی، جبکہ جمشید کوارٹر سے 2، سائٹ اے سے 1، رضویہ سوسائٹی میں 1، اور سولجر بازار میں 2 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ بلال کالونی سے بھی 1 موٹر سائیکل چوری کی اطلاعات ہیں۔ گزری علاقے میں ایک ٹویوٹا کرولا گاڑی، جس کا نمبر پلیٹ BMG_168 ہے، چوری ہوئی۔ عزیز بھٹی کے علاقے میں 5، ماڈل کالونی میں 4، صدر میں 4، اور کورنگی میں 1 موٹر سائیکل کی چوری درج کی گئی جبکہ سکھن اور سچل کے علاقے سے بھی، ہر ایک کی 1 اور 2 موٹر سائیکل چور لے اڑے۔ اسی طرح بہادر آباد سے 1، محمود آباد سے 2، گزری سے 2، چاکیواڑہ سے 4، زمان ٹاؤن سے 1، لانڈھی سے 4، گلشن معمار سے 2، اور مدینہ کالونی سے 1 موٹر سائیکل چوری ہوئی۔ گبول ٹاؤن اور عوامی کالونی سے ہر ایک میں 1 اور 2، پیر آباد سے 1، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 3، شیر شاہ سے 2، بلوچ کالونی، اور شاہ فیصل کالونی ہر ایک میں 1، ڈاکس سے 1 آٹو رکشہ کی چوری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ سرجانی ٹاؤن، سٹی کورٹ، پاپوش نگر، سائٹ بی، آرام باغ، اور گلستان جوہر ہر ایک میں سے بھی موٹر سائیکل چوری کی گئی۔ درخشاں کے علاقے میں کار نمبر BBE_660 اور بریگیڈ سے 3 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ یہ صورتحال شہر میں بڑھتے ہوئی چوری کی وارداتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔