November 16, 2026

جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے جھوٹی فوٹیجز کا پروپیگنڈا

20250310_180332

جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے جھوٹی فوٹیجز کا پروپیگنڈا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز، جنہیں بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے سے جوڑا جا رہا ہے، سراسر جھوٹ اور فیک نیوز ہیں

حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیوز گزشتہ روز کراچی کے سپر ہائی وے گلشن معمار میں لگنے والی آگ کی ہیں، جنہیں بدنیتی سے جعفر ایکسپریس حملے سے منسلک کر کے غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے

یہ پروپیگنڈہ عناصر عوام کو گمراہ کرنے اور دہشتگردی کے حوالے سے خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور فیک ویڈیوز پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں

ریاستی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور جعفر ایکسپریس حملے کے بعد علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا