November 16, 2026

محتسب پنجاب کی موئثر کارکردگی: 63لاکھ سے زائد مالیت 15 مرلے رقبہ قبضہ واگزار

20250310_180332

دفتر محتسب پنجاب
پروفیسر اشفاق علی خان روڈ، لاہور
فون نمبر: 042-99211405
www.ombudsmanpunjab.gov.pk

بہ تسلیمات دفتر محتسب پنجاب لاہور تاریخ:25.2.2025
سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا( ہینڈ آئوٹ نمبر:232

محتسب پنجاب کی موئثر کارکردگی: 63لاکھ سے زائد مالیت 15 مرلے رقبہ قبضہ واگزار

لاہور فروری 24: محتسب پنجاب کے احکامات پر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی جس کے تحت 63 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 15 مرلے رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایک شہری نے محتسب پنجاب کے دفتر میں درخواست دائر کی تھی جس میں ناجائز قبضے کی نشاندہی کرتے ہوئے اراضی واگزار کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محتسب پنجاب نے متعلقہ صوبائی حکام کو ضروری قانونی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔حکام نے محتسب پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے نتیجے میں مذکورہ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اس اراضی کی مجموعی مالیت 63 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
درخواست گزار نے بروقت انصاف کی فراہمی اور فوری داد رسی پر محتسب پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
٭٭٭٭٭