November 16, 2026

چٸرمین واٸٹل گروپ أف (انڈسٹریز ) سابقہ چٸیرمین بلدیہ حاجی یسین صاحب کی دوسری برسی

IMG-20250311-WA0210

چٸرمین واٸٹل گروپ أف (انڈسٹریز ) سابقہ چٸیرمین بلدیہ حاجی یسین صاحب کی دوسری برسی
تاریخ میں شخصیات اپنے کردار کی وجہ سے زندہ رہتی ہیں اربوں لوگ اس دنیا میں آئے لیکن ہمیں تاریخ میں چند لوگوں کا ذکر ملتا ہے یہ وہ لوگ تھے جنھوں نے کچھ کر دکھایا جو ویژن رکھتی تھیں ان شخصیات نے اپنے لیے نہیں اپنے لوگوں کے لیے زندگی بسر کی یہ خاصیت بھی بہت کم لوگوں میں ہوتی ہے جو اپنے لیے نہیں دوسروں کے لیے سوچتے ہیں ایسی ہی ایک شخصیت چیف چٸرمین واٸٹل ایسٹرن گروپ أف (انڈسٹریز ) سابقہ چٸیرمین بلدیہ و سابق سٹی ناظم حاجی یسین صاحب کو آج ہم سے بچھڑے دوسال ہو چکے ہیں ۔
أپ ایک ہمہ جہت شخصیت اپنی منفرد شناخت کے حامل عظیم انسان دوست حاجی یسین کی اج دوسری برسی ہے أپ ایک عہد ساز انسان ایک حسین عہد اورواٸٹل ایسٹرن (گروپ) کا حسین چہرہ تھے حاجی یسین صاحب کی جانب سے کی جانے والی خلق خدا کی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ سے یاد رکھا جاۓ گا .أج ہم اسی شخص کو یاد کررہے جو ہزاروں بے یتیموں بیواٶں بے کس غریبوں محتاجوں کے مدد گارتھے ہارون أباد جیسےچھوٹے سے شہر میں واجبی سے وسائل کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا أسان کام نہیں تھا مگر أپ نے مضبوط عزم و ارادہ سے یہ ثابت کر کے دکھا دیا نیت أگے بڑھنے کی ہو تو بے شک وساٸل کم یا زیادہ ہو سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے
وہ اکثر فرمایا کرتے کہ اگر مولاٸے کریم نے أپ کو مال و دولت سے نوازا ہے تو بغیر حساب و کتاب مخلوق خدا پر خرچ کرو اس کے خزانوں میں کمی نہیں وہ أپ کو أپ کی اوقات سے بڑھ کر اور دے گا
وہ اپنے آبائی علاقے کے علاوہ پاکستان کے دیگر شھروں میں بھی بے شمار یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کرتے تھے۔ أپ دکھی انسانیت کی حتی الامکان خدمت کرنا اپنا نصب العین سمجھتے تھے اسی وجہ أپ کو خصوصا ضلع بھاولنگر عمومی طور پر پورے ملک میں بڑی قدرو منزلت اور احترام سے جانا جاتا تھا
أپ نے شھر میں فری فارمیسی قاٸم کی جہاں سے بلاتفریق مفت ادویات مل رہی ہے سرکاری ہسپتال میں بھی فری فارمیسی جہاں مریضوں کو چوبیس گھنٹے مفت ادویات کی سہولت دستیاب ہیں ۔ فری ڈیلسز مشینیں گردوں کے مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں شہر اور دورافتادہ علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ۔
۔فری لینز و آنکھوں کے آپریشن ۔ بچیوں کے لیئےجھیز کا انتظام۔روزانہ کی بنیاد پر وائیٹل دسترخوان۔ ماہ صیام میں افطاری کا اہتمام مستحق طالبعلوں کے لٸے مفت یونیفارم سکول و کالجز میں پڑھاٸی کے لٸے اخراجات اور ان کے علاوہ بھی انسانی خدمات کے لٸے قابل ذکر اقدامات و منصوبہ جات اگر عوامی فلاحی انسانی خدمات کا ذکر کرنا شروع کریں تو کٸی صفحات پر بھی شاید قلم بند ممکن نہیں۔ حاجی یسین صاحب نے اپنے بھائی سیٹھ شبیر مرحوم اور حاجی سعید احمد صاحب کے ساتھ قدم بقدم چلتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر کے دیکھایا اور اپنے بیٹوں بھتیجوں کو بھی یہی
درس دیا کہ انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ان کی طرف سے لگاٸے ہوٸے پودے کی أبیاری کا بیڑہ
آج بھی انکے لخت جگر ہر دلعزیز نوجوان باریش جناب آصف ثناء صاحب ،میاں فرخ ثناءصاحب ،بھتیجے میاں مصطفی سعید صاحب مجتبی سعید صاحب طیب سعید ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضی صاحب اور نوجوان عوامی قیادت چوہدری کاشف ثناء صاحب اور فرشتہ صفت انسان فادر آف سٹی ہارون آباد جناب حاجی سعید احمد کی زیر سر پرستی میں أپ کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بلا تفریق انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہیں حاجی یسین صاحب کی خصوصی تلقین کے مطابق اللہ پاک کی مخلوق کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں حاجی یسین صاحب کا انتقال 11مارچ بروز ہفتہ 2023 کو ہوا ۔أپ کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ سر زمین ہارون أباد کے اس نامور بیٹے کو الوداع کرنے کے لیے شھر کی مرکزی عید گاہ میں ان کے جنازے میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی بلاشبہ ان کا جنازہ ضلع بھاولنگر کی تاریخ کا سب سے بڑا نماز جنازہ تھا
جو لوگ أپ سے وابستہ تھے، وہ طبی طور پر اب یتیم محسوس کررہے ہیں، اور اس قدر اداس اور غمگین ہیں جیسے ان کے گھر کا کوئی فرد اور اہم فیملی ممبر اس دنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔ ۔ وہ بے حد مہربان نہایت سادہ اور ملنسار انسان تھے دکھیوں کے غم خوار تھے۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوگا۔
زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں آئیے آج اس دھرتی کے عظیم سپوت حاجی یسین صاحب کو یاد کریں اور أج ہم سب خود بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوٸے ان کی مخلوق خدا کی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا عزم کریں