November 16, 2026

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج حسین آباد چوک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انکروچمنٹ کے خاتمے اور “ستھرا پنجاب” مہم کے

20250310_180332

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج حسین آباد چوک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انکروچمنٹ کے خاتمے اور “ستھرا پنجاب” مہم کے حوالے سے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ عوامی راستوں اور بازاروں میں رکاوٹیں ختم کر کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور اس مہم میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔
متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو انکروچمنٹ کے خلاف جاری کارروائیوں اور صفائی مہم کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجاوزات اور گندگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔