سندھ کا پانی چوری کرنے والے ملک کو کمزور کر رھے ھیں ۔سندھ پاکستان کی معاشی شہہ رگ ھے
سندھ کا پانی چوری کرنے والے ملک کو کمزور کر رھے ھیں ۔سندھ پاکستان کی معاشی شہہ رگ ھے آصف زرداری نے سندھ کے حقوق کیلئے آواز بلند کر کے “پاکستان کھپے” کے نعرے کا حق ادا کر دیا ھے محب وطن پنجابی سندھ کیلئے آواز اُٹھائیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے راھنماء طالب ندیم لاشاری نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ ھم دوسرے صوبوں کا حق مار کر پنجاب کو خوشحال نہیں بنا سکتے کیونکہ اگر سندھی بھی بلوچوں کی طرح مایوس ھو گئے تو پاکستان کو مزید ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ھے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ھے کہ پنجاب کے باشعور ، ترقی پسند قوتوں کو سندھ سمیت تمام چھوٹے صوبوں کے حقوق کیلئے آگے آنا چاھیئے اور وفاق کے دفاع کیلئے بلوچوں ، پختونوں اور سندھیوں کو مزید زخم دینے کی بجائے اُن کے زخم پر مرھم رکھنا چاھیئے اور ضرورت اس امر کی بھی ھے کہ ملک کو خوف پیدا کرنے والی قوتوں سے نجات دلانی چاھیئے تاکہ ایک آزاد معاشرہ قائم کیا جا سکے کیونکہ آزاد ، ترقی پسند اور روشن خیال معاشرے کے بغیر ھم موجودہ دور میں اپنا وجود قائم رکھنے میں کامیاب نہیں ھو پائیں گے