November 16, 2026

*_سندھ کے دارلخلافہ کراچی میں چوری ڈکیتی قتل و غارت عروج پر اور ہماری پولیس سیاسی انتقام لینے میں زرداری لیگ کی سہولت کار بنی ہوئی،_*

20250310_180332

*_سندھ کے دارلخلافہ کراچی میں چوری ڈکیتی قتل و غارت عروج پر اور ہماری پولیس سیاسی انتقام لینے میں زرداری لیگ کی سہولت کار بنی ہوئی،_*
*_آج انصاف ہاؤس پر پولیس اہلکاروں کا بلاجواز حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی پی پی کی سندھ حکومت اپنی ناکامیوں سے کھسیانی بلی کھمبا نوچنے والی کیفیت میں جاچکی ہے،_*

*_آج پورے سندھ میں ڈاکو راج ہے،منشیات فروشی عام ہے،بھتہ خوری عروج پر،اغواء برائے تاوان کے کیسز آئے دن سامنے آرہے،ان سب کے لئے پولیس کام کیسے کرے؟ پولیس تو مصروف ہے سیاسی جماعت کے مرکز پر دھاوا بولنے پر_*
*_ہم انصاف ہاؤس کراچی پر پولیس کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فسطائیت پر فوری نوٹس لے_*
*_ہم اور ہمارے کارکنان کے حوصلے اپنے بہادر لیڈر عمران خان کی طرح مضبوط رہیں گے اور ہم حقیقی آزادی کے خاطر،سندھ کے حقوق کی خاطر،عوام کی بھلائی کی خاطر،ملکی وقار کے لئے اپنی جہدوجہد کو مزید تیز کریں گے۔۔!!_*