*اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ*
*اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ*
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے اعلان میں شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔