*🌐9 مارچ 2025 بروزاتوار* 8 رمضان المبارک 🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*
*🌐9 مارچ 2025 بروزاتوار*
8 رمضان المبارک
🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*
🌐علما کیخلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، دہشت گردی ہے، تم مجاہد نہیں، قاتل ہو،مولانا فضل الرحمن
🌐اکوڑہ میں آپریشن ہونے والا تھا، میں نے ریاستی ذمہ داروں سے کہا ایسا کیا تو بہت مہنگا پڑے گا، سربراہ جے یوآئی.
🌐مولانا حسن جان کو شہید کیا گیا اپنے استاد کے قاتل کو مجاہد کیسے کہوں؟ دارالعلوم حقانیہ میں خطاب.
🌐پاک افغان بارڈر طورخم سے آمدہ اطلاعات کے مطابق افغان جرگہ مشران تورخم پہنچ چکے ہیں، طورخم بارڈر بندش کا آج سولہواں روز ہے.
🌐چیمپئنز ٹرافی فائنل:بھارت نے نیوزی لینڈ کوچار وکٹوں سےشکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر دیا.
🌐نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے.
🌐بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، بھارت بھر میں جشن، کرکٹ کے دیوانوں کا خوشی کا اظہار.
🌐ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات مسترد کردئیے.
🌐بدمعاش حکومتیں مذاکرات پر زور دے رہی ہیں جن کا مقصد دباؤ ڈالنا اور اپنے مطالبات مسلط کرنا ہے، آیت اللہ خامنہ ای.
🌐چینی کمپنی کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آن لائن تربیت دیں گے: وزیر اعظم.
🌐پاکستان میں دہشتگردی میں 45 فیصد اضافہ، ٹی ٹی پی سب سے خطرناک تنظیم رہی, سروے رپورٹ.
🌐سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ، گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب کا اضافی بوجھ.
🌐پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، صدر مملکت خطاب کریں گے.
🌐کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق.
🌐کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے.
🌐پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق احمد نامی شہری کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا.
🌐فیصل آباد:گارمنٹس کا کام کرنے والے 35 سالہ بلال سکنہ مظفرگڑھ کو ناملوم افراد نے نشہ آور چیز کھلا کر قتل کر دیا.
🌐پشاور کے علاقے شاہ پور بڈھنی میں سابق ناظم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا.
🌐ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے بیٹی کو ونی ہونے سے بچانے کے لیے جان دیدی.
🌐پاکستانیوں کی میزبانی بہت شاندار تھی، خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا تھا، نامور بھارتی صحافی.
🌐شام: سکیورٹی فورسز اور معزول صدربشار الاسد کے حامیوں میں شدید جھڑپیں جاری، 500 سے زائد افراد ہلاک
🌐حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، لین دین موبائل ایپ سے ہوگا.
🌐پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچانے کے لیے آج مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کرے گی.
🌐خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی تنقید.
🌐پاکستان سے گن بنانے والے پارٹس برطانیہ اسمگل کرنے کے جرم میں یاسر خان کو آٹھ برس کی سزا سنادی گئی۔
🌐اسپین کے مختلف شہروں سے دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی گرفتار.
🌐لندن: مشہور بگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا اور آزادیٔ فلسطین کے نعرے بلند کیے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی.
🌐بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا.
🌐پنجاب کے شہر حافظ آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.
🌐امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے قیدی کو گولیاں مار کر سزائے موت دے دی گئی.
🌐گزشتہ 48 گھنٹوں میں امریکا، سنگاپور، ملائیشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل.
🌐پنجاب پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے لیس 20 سے 25 دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا.
🌐کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں رہائیشی عمارت کی دیوار کے قریب سے انسانی بازو ملنے پر علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا.
🌐پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والا منظم گروہ بے نقاب.
🌐سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا.
🌐نوشہرہ: وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر اختیار ولی کے گھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل قانون کی دھجیاں اڑا دیں.
🌐لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور ساتھی پر کار سواروں کی فائرنگ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل.
🌐پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بدعنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت.
🌐سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی سمگلرز گرفتار
🌐کراچی:مسلح ملزمان بینک سے 4 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ فرار.
🌐موٹروے پولیس کی جانب سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سپیڈ پر گاڑی چلانے والوں 17 ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم کے تحت مقدمات درج.
🌐 مہم کا مقصد تیز رفتاری پر قابو پا کر مہلک حادثات سے بچاؤ ہے۔