69

پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی کابینہ کی جانب سے عدالت کے عدت کیس پر تاریخی فیصلہ کا خیر مقدم کیا جاتا ہے ۔

موضوع: عدالت نے عدت کیس پر تاریخی فیصلہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی کابینہ کی جانب سے عدالت کے عدت کیس پر تاریخی فیصلہ کا خیر مقدم کیا جاتا ہے ۔

ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔

خان صاحب اور ان کی اہلیہ کو عدالت نے عدت کیس میں بری کردیا ہے ۔

عدالت نے خان صاحب اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے تمام معزز اراکین اور عوام کو صدق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ الحمدللہ آج ایک بار پھر عمران خان صاحب اور ان کی اہلیہ کو اللہ پاک نے عزت سے سرفراز فرمایا ۔

عدت کیس میں خان صاحب اور ان کی اہلیہ کو عدالت نے باعزت بری کردیا ہے ۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں خان صاحب اور ان کی اہلیہ کے رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔

اس فیصلے میں شرعی اور میڈیکل بورڈ نے معاونت فرمائی۔

پاکستان تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر کامل یقین رکھتی ہے ۔

اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین جناب عمران خان صاحب کی ہدایت کے مطابق پاکستان کے آئین و قانون کی مکمل بحالی کو یقینی بنانے کی جستجو کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج عدالت کے اس تاریخی فیصلہ سے خان صاحب اور بشری بی بی کے کردار کو اخلاقی تقویت ملی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ بقایا سیاسی اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات بھی اپنے منتقی انجام کو پہنچیں گے ۔

ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ خان صاحب اور ان کی اہلیہ کو جلد از جلد عدالتی فیصلے کے مطابق رہا کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں