پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرف سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 28 فروری سے بڑھا کر 31 مارچ کردی گئی
*پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرف سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 28 فروری سے بڑھا کر 31 مارچ کردی گئی ہے۔ اس وجہ سے *پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی خالی بچ جانے والی سیٹوں پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے Vacant Seats پالیسی لاگو نہیں کی جائے گی بلکہ مزید سلیکشن لسٹیں اپلوڈ کی جائیں گی۔*
اس سے قبل یو ایچ ایس کی طرف سے پرائیویٹ کالجز میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی پانچویں (آخری) میرٹ لسٹ اپلوڈ کی گئی تھی جس میں سلیکٹ ہونے والے طلبہ کو اپگریڈیشن کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب پانچویں لسٹ میں سلیکٹ اور اپگریڈ ہونے والے طلبہ اپنے متعلقہ کالج کے ایڈمیشن آفس سے رابطہ کرکے Consent Modification فارم 12 مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں جس کے بعد انہیں اگلی سلیکشن لسٹوں میں میرٹ کے مطابق اپ گریڈ کردیا جائے گا۔