سکھر( رپورٹ دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سکھر کے نواحی علاقے سنگرار تھانے کی حدود میں واقع حجامکی روڈ پرنامعلوم مسلح افراد
سکھر( رپورٹ دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )سکھر کے نواحی علاقے سنگرار تھانے کی حدود میں واقع حجامکی روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوارعبدالکریم مہر کو اسلحے کے زورپرروک کر لوٹ لیا ڈاکوؤں نے عبدالکریم مہر سے موٹرسائیکل(CD SNR2195)قیمتی موبائل فون اورنقدی چھین کرفرار ہو گئےعبدالکریم مہر کے مطابق واقعے کی اطلاع فوری طورپرمقامی پولیس کو فراہم کردی گئی ہے تاہم اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی دوسری جانب سڑکوں اور گزرگاہوں پرناکہ لگا کرکھلے عام مسلح افراد کا شہریوں سے لوٹ مارکرنا پولیس کے لیے کھلا چیلنج بن چکا ہے ضلع سکھر میں آئے روزبڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں اور دیہی علاقوں کے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے جرائم پرفوری قابو پایا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے