*بورےوالا. خلع لینے کے رنج میں سابقہ شوہر نے خاتون اور اس کے موجودہ شوہر اور بچوں پر فائرنگ کردی.*
*بورےوالا. خلع لینے کے رنج میں سابقہ شوہر نے خاتون اور اس کے موجودہ شوہر اور بچوں پر فائرنگ کردی.*
*فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون کا شوہر ویٹرنری ڈاکٹر نعمت علی جاں بحق ہو گیا جبکہ بچے اور خاتون زخمی ہو گئے.*
*نعمت علی اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ بسواری کار جا رہا تھا جب عمر فاروق سکنہ 261 ای بی نے موٹر سائیکل پر آ کر کار روکی اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نعمت علی جاں بحق ہو گیا اور خاتون اور بچے زخمی ہو گئے.*
*مبینہ طور پر وجہ عناد یہ معلوم ہوئی کہ عمر فاروق سکنہ 261 ای بی جو کہ خاتون کا سابقہ شوہر ہے اس نے خلع کے رنج میں قاتلانہ حملہ کیا.*
*واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رانا افتخار احمد اور ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئے اور ذرائع کے مطابق دو افراد کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے*
*ذرائع کے مطابق ملزم خلع کی عدالتی کارروائی سے ہی مسلسل اپنی سابقہ بیوی کو بذریعہ فون و دیگر ذرائع سے دھمکیاں دے رہا تھا جس کی اطلاع مقتول ڈاکٹر نعمت علی کی حالیہ بیوی (ا) نے ایک ماہ قبل پولیس کو دی بھی تھی*
*مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والی بچی ملزم کی ہی حقیقی بیٹی ہے ڈاکٹر نعمت نے خاتون سے چند دن قبل ہی شادی کی تھی*