November 16, 2026

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی رپورٹ کے مطابق خبر دے رھے ھیں)نوگزا پیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر

IMG-20250307-WA0200

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کی رپورٹ کے مطابق خبر دے رھے ھیں)نوگزا پیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، وکلاء، سرکاری اداروں کے افسران، اساتذہ اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واک کے شرکاء نے منشیات کی لعنت کے خلاف پُرزور نعرے بلند کیے اور مطالبہ کیا کہ سکھر میں بڑھتی ہوئی منشیات کے استعمال اور اس کی فروخت کی روک تھام کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے بلکہ معاشرتی بگاڑ اور جرائم میں اضافے کا بھی سبب بن رہی ہے، جس کے سدباب کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔آگاہی واک کی قیادت ایڈوکیٹ شفیع بخاری، زبیر مہر، ثناء اللہ مہر، عذرا جمال اور دیگر سماجی رہنماؤں نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نوگزا پیر ویلفیئر ایسوسی ایشن سماجی برائیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور منشیات کے خلاف مہم کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں منشیات کے اڈوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، منشیات فروشوں کو سخت سزائیں دی جائیں اور نوجوان نسل کو اس تباہ کن عادت سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں اور عوامی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے۔واک کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف خود منشیات سے دور رہیں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔