اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ریجنل پولیس افیسر محبوب رشید صاحب ،ڈسٹرکٹ پولیس
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ریجنل پولیس افیسر محبوب رشید صاحب ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد راشد ہدایت صاحب ،ڈی سی اوکاڑا محمد عثمان جاوید صاحب اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد دانش محمود کی سربراہی میں ڈی پی ایس سکول و کالج میں ایک ٹریفک اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا
جس میں پرنسپل صاحبہ ڈی پی ایس سکول و کالج ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا ،ڈی ایس پی ٹریفک محمد دانش محمود اور انچارج ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اوکاڑا رفعت اللہ خان جتوئی نے خطاب کیا اور شرکا کو ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہ کیا گیا اور طلبہ میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے شرکاء کو ہیلمٹ کی اہمیت اور لائسنس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور ان کو پتنگ بازی کے نقصانات کے بارے میں بھی اگاہ کیا گیا تمام شرکا کو ای چالان کے بارے میں بھی بتایا گیا شرکاء کو بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری پر لازم ہے اور ٹریفک کہ بہاؤ میں کسی قسم کا خلل یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ،انسپیکٹر جنرل جناب ڈاکٹر عثمان انور صاحب اور ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ صاحب کا ویژن ہے
لہذا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں
منجانب ؛ڈسٹرکٹ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اوکاڑا