November 16, 2026

جیکب آباد(رپورٹ: اے جی بلوچ) علامہ مقصود علی ڈومکی کی جانب سے ڈومکی قبیلے کے معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر دی گئی۔ اس موقع پر ماہ مبارک رمضان اور شہدائے آزادی

20250303_213016

جیکب آباد(رپورٹ: اے جی بلوچ) علامہ مقصود علی ڈومکی کی جانب سے ڈومکی قبیلے کے معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر دی گئی۔ اس موقع پر ماہ مبارک رمضان اور شہدائے آزادی فلسطین سے تجدید عہد کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں حاجی شاہ مراد ڈومکی انجینیئر عید محمد ڈومکی احمد علی ٹالانی زوار دلدار حسین گولاٹو علامہ حاجی سیف علی ڈومکی استاد عبدالفتاح صحافی محمد صدیق ٹالانی مظفر ٹالانی شریک ہوئے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان نزول قران کریم کا مہینہ ہے اور قران کریم نے ماہ مبارک رمضان کا تعارف نزول قرآن مجید سے کرایا ہے۔ ہمیں قرآن مجید اور آل محمد ﷺ سے متمسک رہنا چاہیے یہی راہ نجات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمان مسجد اقصی اور فلسطین کے وارث ہیں۔۔ ہم کسی غدار کو غزہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کا سودا کرنے نہیں دیں گے۔ امریکا غزہ کے 47 ہزار مسلمانوں کے قتلِ عام کا براہِ راست ذمہ دار ہے صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کا شیطانی منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل برطانیہ و دیگر شیطانی طاقتوں نے شیعہ سنی کو لڑانے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے۔ مگر شیعہ سنی کو لڑانے کا شیطانی منصوبہ ناکام ہو گیا آج بھی شیعہ سنی مسلمان متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے راہ حق شہید اسماعیل ہانیہ سید حسن نصر اللہ اور شہید یحی سنوار سے عہد کرتے ہیں کہ ان کے راستے پر چلیں گے۔ ان کا راستہ عزت و وقار اور کامیابی کا راستہ ہے۔