November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل اینجلک پبلک سکول نورپورتھل ملک صابر حسین وڈھل نے کہا ہے کہ ہمارا سکول شاندار تعلیمی روایات کا حامل دارہ ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے بچوں نے ہمیشہ نصابی اور ہم

IMG-20250306-WA0301

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل اینجلک پبلک سکول نورپورتھل ملک صابر حسین وڈھل نے کہا ہے کہ ہمارا سکول شاندار تعلیمی روایات کا حامل دارہ ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارے بچوں نے ہمیشہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین پوزیشنیں حاصل کی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ہذا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں نمائندہ والدین اور ٹیچنگ سٹاف نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے بچوں کو بھرپور طریقے سے زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر تمام تدریسی عملہ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ دوران تقریب ملک صابر حسین وڈھل نے مختلف کلاسز کے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔