November 16, 2026

آہا آہا کیا لکھوں کیانہ لکھوں ہرلفظ محبت کادامن تھام کر ہاتھ باندھ کر کھڑاھے کہ شاید مجھے اس تحریر کیلئے چناجائے

IMG-20250306-WA0276

آہا آہا کیا لکھوں کیانہ لکھوں ہرلفظ محبت کادامن تھام کر ہاتھ باندھ کر کھڑاھے

کہ شاید مجھے اس تحریر کیلئے چناجائے

چونکہ رب کائنات کی رحمت خاص نے آج ایک ایسی روح کو قبض کیا ھے جس شخص نے ایک پولیس ملازم کے گھر 80 کی دہائی میں آنکھ کھولی اسکے بعد بچپن سے لیکر لڑکپن تک اپنے آبائی گھر کے قریب قریب محلہ میں ایک فقیر کے دینی ادارہ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی بعد از ابتدآئی تعلیم عالمی شہرت یافتہ تنظیم دعوت اسلامی کا پرچم تلے لی گلی گلی کوچے کوچے میں صدآئے مدینہ دی اپنے محلے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو شفقت محبت پیار کا جام پلا کر دین متین کے راستے کا مسافر بنایا بڑے بڑے مناظر بڑے بڑے محقق مفکر مبلغین کو سننے کا مشغلہ ایسا بنایا کہ جب یہ رنگ اسکے تن من دھن پر چڑھا تو خواجہ ارشد محمود اسلمی نقشبندی صاحب کی نگاہ فیض سے مستفیض ہو کر عام نہیں خاص شخص بن گیا خاصہ یہ تھا کہ بظاہر عام تھا لیکن ہر متبرک محفل کا حسن تھا گفتگو میں الفاظی میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کی مودت وعظ نصیحت میں حرمت اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تلقین نس نس میں عشقِ مصطفی کی گرمی شدت حدت اولیاء کاملین کی صحبت میں بیٹھنے کے اداب اسکا زیور تھا. شب ورز جس نے اللہ اور اسکے رسول. اہلبیت اطہار علیہم السلام اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین اولیاء کاملین کیلئے ایسے وقف کر رکھے تھے جیسا کہ اللہ پاک نے چنا ہی اس خاص عمل کیلئے ہو ایک ایک دن میں چاروں یارروں کی نسبت سے چار چار کبھی کبھی پنجتن پاک کی نسبت سے پانچ پانچ پروگرامز میں انتھک بیان کرنا مشکل کام نہیں تھا چہرے پر مسکراہٹ ظرف میں وسعت گفتگو میں سحر بڑوں کے ساتھ ادب چھوٹوں کیساتھ شفقت دوستوں کے ساتھ ملنسازی مخالفین کے ساتھ مسکرا کر ملنا یتیم بیواؤں اور مسکینوں کے سروں پر دست شفقت رکھ کر خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا تھا آج وہ چراغ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی آل اولاد کی نوکری کرتےہوئے چاروں یاروں کی محبت کا اسیر صوفی محمد کاشف عطاری حیدری ارشدی اسلمی کی صورت میں گل ہو گیا ھے چاروں یار کی نسبت سے چوتھے رمضان المبارک وصال پایا اور پنجتن پاک سے نسبت ایسی کے پانچویں روزے اور جمعرات کے دن آخرت کی منزل کامسافر بنا اور آگے والی منزل پر اپنا ںسفر شروع کرے گا.ابو تراب کا ملنگ سپرد خاک کر دیا گیا ہر آنکھ اشکبار ہے ہر دل اسکی جدائی میں مغموم ھے درو دیوار اس عظیم شخصیت کی ملاقات سے محروم ہو رہے ہیں. ہزاروں آہوں سسکیوں میں اپنوں پیاروں بیگانوں کو اس دارفانی میں چھوڑ کر جا رہا ہے. اللہ پاک سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کے صدقے محمدوآل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت کے صدقے اولیاء کاملین کے نگاہ کے طفیل مرحوم کی آگلی منازل آسان فرمائے آمین حلقہ احباب سوگواروں کو صبر استقامت عطاء فرمائے آمین ثم آمین