پڑھتا جا اور شرماتا جا!
پڑھتا جا اور شرماتا جا!
پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے سولر سبسڈی کا اعلان کیا تاکہ بجلی کی بچت ہو اور کسانوں کو فائدہ ملے۔ لیکن کیا واقعی کسانوں کو فائدہ ملا؟
حقیقت کیا ہے؟
حکومت نے 5 کمپنیوں کو ہائر کیا جو سبسڈی کے تحت سولر انسٹال کریں گی:
✅ 7.5 کلو واٹ کا سولر ➝ 5 لاکھ سبسڈی
✅ 10 کلو واٹ کا سولر ➝ 7.5 لاکھ سبسڈی
✅ 20 کلو واٹ کا سولر ➝ 10 لاکھ سبسڈی
لیکن جب کسانوں نے کمپنیز سے قیمت پوچھی، تو پتہ چلا کہ 10 لاکھ میں ملنے والا سولر، یہ کمپنیاں 18 لاکھ روپے میں دے رہی ہیں! یعنی کسان کو اضافی 8 لاکھ دینا پڑ رہے ہیں!
یہ کسان کے ساتھ دھوکہ نہیں تو اور کیا ہے؟
اگر کسان خود مارکیٹ سے سولر خریدے تو وہ 10-11 لاکھ میں بہترین کوالٹی کے ساتھ مل جاتا ہے، جبکہ سبسڈی کے نام پر کمپنیز 18-19 لاکھ کا بل بنا رہی ہیں۔
مزید مسائل:
❌ سولر اسٹینڈز 2/2 پلیٹوں کے لیے بنائے گئے ہیں، جنہیں انسٹال کرنے کے لیے اضافی زمین چاہیے
❌ یہ سولر پلیٹس فکس ہیں، مطلب کہ سورج کے ساتھ نہیں گھومیں گی، اور صرف 2-3 گھنٹے بھرپور کام کریں گی
❌ کسان کے فائدے کے بجائے یہ اسکیم کمپنیز کو فائدہ دے رہی ہے!
مطالبہ:
📢 حکومت فوری ایکشن لے!
📢 کمپنیز کو پابند کرے کہ سولر مناسب قیمت پر فراہم کریں!
📢 کسان کو لوٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے!
کیا آپ بھی اس سے متفق ہیں؟ اپنی رائے دیں اور شیئر کریں تاکہ ہر کسان تک یہ پیغام پہنچے!
#کسان_کا_حق #سولر_سبسڈی #کسان_کی_آواز