*🌐5 مارچ 2025 بروز بدھ* 4 رمضان المبارک
*🌐5 مارچ 2025 بروز بدھ*
4 رمضان المبارک
🌐 *دن بھر کی اہم ترین خبریں*
🌐وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بنوں چھاؤنی پر فتنتہ الخوارج کے ناکام حملے کے تناظر میں فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین.*
🌐بنوں حملے میں شہادتیں 12 اور زخمیوں کی تعداد 32 ہوگئی، ریسکیو آپریشن مکمل.
🌐فتنہ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے، سکیورٹی ذرائع
🌐بنوں میں فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
🌐سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔
🌐 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔
🌐بنوں میں مارے جانے والے 30 سویلینز میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شامل ، علاقے میں کہرام کی صورتحال متعدد گھروں میں لاشوں کی موجودگی میں سحری کی گئی.
🌐ٹرمپ کا کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد شریف اللہ کو پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ.
🌐امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے.
🌐پاکستان نے سی آئی اے کی خفیہ اطلاع پر شریف اللہ کو گرفتار کیا، امریکی نشریاتی ادارہ.
🌐بنوں واقعے میں زخمی ہونے والے امام مسجد مولانا شائستہ خان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے.
🌐بنوں:میں 12 شہداء کی نماز جنازہ ادا بڑی تعداد میں عوام کی جنازے میں شرکت.
🌐 پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی، 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کر ے کا حکم.
🌐 اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر عمران خان کو غلط گائیڈ کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور.
🌐طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند، افغان فورسز کی وقفے وقفے سے فائرنگ، قریبی علاقے سے نقل مکانی.
🌐نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ سے طورخم بارڈر کے قریب علاقے باچامینا سے مقامی لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔
🌐پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، سپیکر بابر سلیم سواتی، یوسف خان، فلک ناز اور حمیدہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں منظور کر لی.
🌐پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان.
🌐کراچی:بینک لاکرز سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری ڈائمنڈ، گولڈ جیولری، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا شامل.
🌐کوئٹہ: پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملزم کی مبینہ خودکشی.
🌐9 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار, ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی.
🌐وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بڑا اعلان افغان مہاجرین کو 31 مارچ کی ڈیڈ لائن.
🌐31 مارچ کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا وہ افغان مہاجرین جنہوں نے جعل سازی سے ساز باز کرکے بھاری رقم کے عوض بوگس شناختی کارڈز حاصل کیئے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
🌐اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتےہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل عابد زبیری سے سوال کیا کہ کیا آپ ملٹری کورٹ کو تسلیم کرتے ہیں؟ اگر تسلیم کرتےہیں تو نتائج کچھ اور ہوں گے.
🌐پشاور:تھانہ مچنی گیٹ کی حدود عزیر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان کوشہید کردیا.
🌐چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق.
🌐وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد،مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس.
🌐عمران خان کو بتاؤں گا کہ ہماری یا آپ کی خواہش پر نہیں بلکہ عوام کی خواہش پر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا گیا، وزیر اعلیٰ کے پی، علی امین گنڈا پور.
🌐کوئٹہ: پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملزم کی مبینہ خودکشی.
🌐لاہور:پولیس اہلکاروں پر زیادتی کا الزام لگانے والی خواتین پر اینٹی ریپ مقدمہ درج خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے 2 بار بلایا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں، پولیس.
🌐کراچی:انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرلوبیا کی آڑ میں امریکی بادام کی اسمگلنگ ، اربوں روپے کی ڈیوٹی ٹیکس چوری بے نقاب.
🌐کراچی: رنگساز گھر میں رنگ کرتے کرتے لاکھوں مالیت کا سونا اور غیرملکی کرنسی لے اُڑے.
🌐کراچی میں ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل، رواں سال کی تعداد 17 ہوگئی.
🌐ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آج سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گئی.
🌐آئی ایس آئی نے مقامی فورسز کے ساتھ مل کر مراکش کے شہر طنجہ کے قریب ایک انتہائی حساس آپریشن کیا ہے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک بہت بڑا گروہ گرفتار کیا ہے.
🌐راولپنڈی کی عدالت نے 55 سالہ شخص کو توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی.
🌐خضدار: نال بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق.
🌐لاہور: 3 سالہ بچے سے گولی چلنے کا ڈراپ سین، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے بچے پر الزام لگا دیاملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزم وکیل ہے اوراس کے دو بچے ہیں،پولیس.
🌐بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر مقرر.
🌐وائرس کے ذریعے کرپٹو کرنسی چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم، پاکستان سائبر ایمرجنسی نے ایڈوائزری جاری کردی.
🌐حکومت کو بھاری سود پر قرض دیکر پاکستانی بینکوں نے 600 ارب سے زائد کا تاریخی منافع کمایا.
🌐پاکستان مسلم لیگ نواز شریف خیبرپختونخوا کے مرکزی راہ نما جناب اختیار ولی خان کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ۔ ملک اور خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیالات.