November 10, 2026

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈی آئی جی پولیس محمد زبیر دریشک اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنا کی ہدایات پر پولیس کی جرائم پیشہ

20250303_213016

میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈی آئی جی پولیس محمد زبیر دریشک اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنا کی ہدایات پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ بسٹ، آئس، چرس اور گٹکا فروش ملزمان گرفتار، 03 عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں، چرس، آئس برآمد، 06 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس زبیر دریشک کے احکامات اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنا کی ہدایات پر ایس ایچ او غریب آباد انسپکٹر فیصل شفیع میمن اور انچارج 15مددگار یامین آرائیں نے موٹرسائیکل چور گینگ کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی گینگ کے دو ملزمان مولا بخش ماچھی اور سکندر ماچھی جو کہ ٹنڈوالہیار کے رہائشی ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کی تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گینگ کا حصہ ہیں جنہیں پولیس نے انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان اور ان کی گینگ میں شامل دیگر ملزمان ضلع میرپورخاص سمیت ضلع بدین، عمرکوٹ و دیگر اضلاع سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بتائے جاتے ہیں اس کے علاؤہ جھڈو پولیس نے جھڈو سامارو روڈ نزد مرچ منڈی میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم نزاکت راجپوت کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 15 پیکٹ سفینہ (1650 ساشے) اور 96 عدد مین پڑیاں برآمد کر لیں، ایس ایچ او محمود آباد انسپکٹر میر محمد کیریو اور انچارج 15 مددگار یامین آرائیں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شمع گراونڈ محمدی کوارٹر میں آئس فروش کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ لاشاری کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 28 گرام آئس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایس ایچ او میرواہ نے سری میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم حاجی خان خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 180 گرام چرس برآمد کر لی ہے، ایس ایچ او مہران انسپکٹر امین مری نے مین سبزی منڈی کے قریب منشیات فروش کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم علی حسن لاشاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 80 ساشے سفینہ اور 90 ساشے رائل کنگ گٹکا برآمد کر لیا تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔