ء میں صدی کا مشہور مؤرخ ” ٹائن بی” پاکستان کے دورے پر تھا- تاریخ کے بارے میں سیمینار تھا-
1957ء میں صدی کا مشہور مؤرخ ” ٹائن بی” پاکستان کے دورے پر تھا- تاریخ کے بارے میں سیمینار تھا- اس تقریب کے اختتام پر پاکستان کا ایک اعلی سرکاری ملازم ڈائری لے کر آگے بڑھا، آٹوگراف كی درخواست كی- ٹائن بی نے قلم پکڑا، دستخط کئے، نظریں اٹھائیں اور بیوروکریٹ كی جانب دیکھ کر بولا:
“میں ہجری تاریخ لکھنا چاہتا ہوں، کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ آج ہجری تاریخ کیا ہے؟”
سرکاری ملازم نے شرمندگی سے نظریں جھکا لیں-
ٹائن بی نے ہجری تاریخ لکھی، تھوڑا سا مسکرایا اور اس كی طرف دیکھ کر کہا:
“تھوڑی دیر پہلے یہاں اسلام کے مستقبل کے بارے میں بڑے زور شور سے تقریریں ہو رہی تھیں- وہ لوگ تاریخ کیسے بناسکتے ہیں جنہیں اپنی تاریخ بھی یاد نہ ہو- تاریخ باتیں کرنے سے نہیں، عمل سے بنتی ہے-”
سرکاری ملازم اور مصنف نے شرمندگی سے سر جھکا لیا-
(مختار مسعود کی کتاب
” آواز دوست” سے)