November 9, 2026

*اٹک/ تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی کے نیچے آ کر خطرناک ڈکیت ہلاک*

20250303_213016

*اٹک/ تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی کے نیچے آ کر خطرناک ڈکیت ہلاک*

اٹک: راولپنڈی اسلام آباد سے ایک نامعلوم شخص نے نیو سٹی فیز II علاقہ صدر حسن ابدال کیلئے آلٹو کار بطور ٹیکسی بک کی

اٹک: نیو فیز سٹی ٹو پہنچ کر نامعلوم ڈکیت نے اسلحہ نکال کر ڈرائیور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی

اٹک: کار ڈرائیور نے مزاحمت کی اسی دوران نامعلوم مسلح ڈکیت گاڑی کے نیچے آ کر زخمی ہو کر ہلاک ہو گیا

اٹک: تھانہ صدر حسن ابدال پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور ڈیڈ باڈی کو کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا

اٹک: پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور نامعلوم ڈکیت کا اسلحہ ناجائز بھی قبضہ میں لے کر گاڑی اور ڈرائیور کو مزید کارؤائی کیلئے تھانہ منتقل کر دیا

*ترجمان اٹک پولیس*