1578 میں مسلمانوں نے یہ توپ بناٸی تھی اور مراکش میں پرتگالی حملہ آوروں کے خلاف اس کو استعمال کیا جو کہ کار گر ثابت ہوئی اس کا وزن 12 ٹن اور لمبائی 80، 4 میٹر تھی یہ خالص پیتل
1578 میں مسلمانوں نے یہ توپ بناٸی تھی اور مراکش میں پرتگالی حملہ آوروں کے خلاف اس کو استعمال کیا جو کہ کار گر ثابت ہوئی اس کا وزن 12 ٹن اور لمبائی 80، 4 میٹر تھی یہ خالص پیتل سے بنی ہوئی تھی اور ایک ہزار میٹر یعنی 1 کلومیٹر تک درست نشانہ لے سکتی تھی اس نے یورپی حملوں کو پسپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔4 اگست 1578ء کو مراکش میں “القصیر الکبیر کی جنگ” (Battle of Alcácer Quibir) لڑی گئی، جسے “تین بادشاہوں کی جنگ” بھی کہا جاتا ہے۔ اس جنگ میں پرتگالی بادشاہ سباسٹین اول، معزول مراکشی سلطان ابو عبداللہ محمد الثانی اور سلطان عبدالمالک اول شامل تھے۔ اس جنگ میں مراکشی افواج نے پرتگالی اور ان کے اتحادیوں کو شکست دی، جس کے نتیجے میں پرتگالی بادشاہ سباسٹین اول ہلاک ہو گیا تھا۔