November 7, 2026

بہاولنگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت امتحانات کے انتظامات اور نقل کی روک تھام کے حوالے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں

20250303_213016

بہاولنگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت امتحانات کے انتظامات اور نقل کی روک تھام کے حوالے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں امتحانی مراکز میں انتظامات، سہولیات اور سیکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات کے دوران تمام مراکز میں سخت نگرانی کی جائے گی، اور مراکز میں کیمرے بھی لگائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی نقل یا غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ امتحانی ہالز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی عملہ تعینات کیا جائے گا اور طلبہ کے لیے تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس بات پر زور دیا کہ امتحانات کا انعقاد مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگا اور کسی بھی بدانتظامی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، والدین اور اساتذہ سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی تاکہ طلبہ کو ایک صاف اور منصفانہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔