97

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن ) سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے سلسلے میں پرانہ سکھر میں عزاداران امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی،ڈپٹی چیف

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن )
سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے سلسلے میں پرانہ سکھر میں عزاداران امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی،ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان،گروپ وارڈن محمد احمد شیخ،،آغا اکرم درانی،حاجی ریاض کھوکھر،شیخ محمد عدنان،محمد رفیقِ چوہان،جہانگیر عباسی،محمد اشفاق میتلو،ادریس کھوسو,محمد یاسین کے زیر نگرانی فرسٹ ایڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔20 سے زائد رضا کاروں نے خدمات انجام دیں۔45 عزداران کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل کنٹرولر امیر الدین عباسی نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کو سول ڈیفنس کا رضا کار بننا ہوگا۔ملک میں سماجی انقلاب کی ضرورت ہے۔دین خیر خواہی کا نام ہے۔اسلام دوسروں کی خیر اور نیکی کی تلقین کرتا ہے۔۔وہ لوگ بڑے عظیم ہوتے ہیں جو صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لئے بغیر کسی ریاکاری و تشھیر کے خدمت خلق انجام دیتے ہیں۔ وہی حکومتیں و ادارے لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں جو عام لوگوں کی فلاح بھبود کےلئے شب روز کام کرتے ہیں۔سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے بغیر کسی ذاتی مفاد کے خدمت خلق میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں