October 31, 2026

لاڑکانہ (پریس ۔۔۔۔ رپورٹ) میر شاہد علی خان رند بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف نے آج انصاف ھائوس رند کالونی لاڑکانہ سندھ میں پارٹی کے

20250228_180229

لاڑکانہ (پریس ۔۔۔۔ رپورٹ) میر شاہد علی خان رند بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف نے آج انصاف ھائوس رند کالونی لاڑکانہ سندھ میں پارٹی کے ہمسفر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت اکثر بانی رہنما معاف بھی کر سکتے ہیں اور برداشت بھی کر سکتے ہیں اس ظلم زیاتی اونچ نیچ سب برداشت کر سکتے ہیں اگر مسئلہ میرا یا ہم سب کی زات کا ہو تو۔
مگر پارٹی سے کھلواڑ برداشت نہیں کرینگے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے کیونکہ آج جن لوگوں کو لیڈرشپ بنا کر پلیٹ میں رکھ کر دے دی گئی ہے ان کو پارٹی تیار ملی ہے ان کو مسئلے کی سنجیدگی کا بلکل اندازا نہیں ہے اور کچھ تو مختلف پارٹی بدل کر آئے ہیں مگر ہم نے سیاست شروع ہی پاکستان تحریک انصاف سے کی ہے ہم نے جب اس پارٹی کی بنیاد 1996 میں چیئرمین عمران خان صاحب کی قیادت میں رکھی تو مشکل سے انگلیوں پر گنے چنے نظریاتی ہمسفر دلیر اور نڈر لوگوں پر مشتمل تھی، آج ماشاءاللہ عوام کا سمندر ہے ہم جب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو کچھ چمک دیکھ کر نہیں کھڑے ہوئے صرف چیئرمین عمران خان صاحب کے نظریے اور ولولے کو دیکھ کر ساتھ چلنے کا ارادا کیا آج صرف عہدوں کی جنگ چل رہی ہے جو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے جس کے ہاتھ میں عہدے کی طاقت آ جاتی ہے وہ اپنے ذاتی پرانی ٹیم پر نوازش کی بارش کرنا شروع کر دیتا ہے اور کھل کر غنڈہ گردی اور مثنوئی طاقت اپنا لیتا ہے جن کو کوئی جانتا ہی نہیں، جن کی پارٹی کے لیے کوئی قربانی نہیں، ان کو عہدے دے دیے جاتے ہیں اس طرح ناانصافیوں کی وجہ سے جو بچارے مشکل میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ان کا آپ حق مار دیتے ہیں اسی وجہ سے پارٹی میں انتشار، نفرت، اور شدت پسند گروپس پیدا ہوتے ہیں یا پھر کیے جا رہے ہیں، ملک میں خاناجنگی سے بچنے کے لیے پارٹی کو انتشار سے بچائیں اپنے اپنے بندوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کریں آپ آج ہو تو کل کسی اور ٹینی پر بیٹھ جاو گے ہمیں تو جینا مرنا پاکستان تحریک انصاف پارٹی میں ہے، لحاظہ قیادت اور کارکنوں میں مزید تعلقات کو خراب مت کریں اور خالص پارٹی میں میرٹ کو ترجیح دیں۔

ترجمان
انصاف ھائوس رند کالونی
لاڑکانہ سندھ