*سکھر ۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔ دعا آن لاین نیوز میئر آفس سکھر میں بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازمین میں انکیشمنٹ اور گریجوٹی کے چیک تقسیم کئے گئے
*سکھر ۔
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔
دعا آن لاین نیوز
میئر آفس سکھر میں بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازمین میں انکیشمنٹ اور گریجوٹی کے چیک تقسیم کئے گئے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر یوسی چیئرمینز احسان لاشاری، مختیار کھوکھر، بلدیہ کے سینئر آفسیر عابد علی انصاری نے ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے اور ملازمین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ملازمین ہمارے لیے محترم ہیں، ان کی عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس ادارے سے آپ کا تعلق قائم اور ہمارے لئے پہلے سے بڑھ کر عزت کے قابل ہیں۔ آخر میں انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے اچھی صحت اور خوشگوار زندگی کے لیے دعائیں دیں۔