August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ڈھورونارو ڈگری کالج فائرنگ کا واقعہ، گرفتار طالب علم کو عدالت میں پیش، عدالت کا

IMG-20250301-WA0322
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
ڈھورونارو ڈگری کالج فائرنگ کا واقعہ، گرفتار طالب علم کو عدالت میں پیش، عدالت کا حیدرآباد جیل بھیجنے کا حکم، دوسری جانب شرپسندوں کا ایک بار پھر کالج پر حملہ، کالج انتظامیہ نے کالج بند کر کے سینکڑوں طلباء کے ساتھ ریلی نکالی، شرپسندوں کا کالج میں آکر دوبارہ دھمکیاں، کالج بند رہے گا جب تک پولیس سیکیورٹی فراہم نہیں کرے گی، اساتذہ اور طلباء کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا، ہم اسکولوں اور بچوں کی سیکیورٹی کا نوٹس نہیں لیتے سیکیورٹی فراہم کریں، ڈھورونارو ڈگری کالج کے پرنسپل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روتے رہے، خبر کے مطابق ڈھورنارو ڈگری کالج میں فائرنگ کے واقعہ کے کیس میں پولیس نے اسی کالج کے طالب علم الھبچایو ملاح کو گرفتار کر کے عمرکوٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزم کی پولیس ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی، جبکہ ملزم الھبچایو ملاح کو حیدرآباد بچوں کے جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا کالج انتظامیہ، ڈگری کالج کے پرنسپل اور ہائی اسکول ڈھورونارو کے اساتذہ سمیت سینکڑوں طلباء نے کالج کے طلباء کے ساتھ مل کر ڈگری کالج سے ریلی نکالی اور گرھوڑی بس سٹینڈ پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈگری کالج کے پرنسپل کمال مصطفی وسان، سلیم ولہاری اور دیگر اساتذہ نے کہا کہ آج صبح دوبارہ شرپشندوں نے کالج پنچ کر کالج انتظامیہ کو دھمکایا دھرنا دینے والے طلباء و طالبات کو دوبارہ خطرے میں ڈالا گیا اور ہم کالج کو نہیں چلا سکتے جس سے سینکڑوں طلباء کی جانیں خطرے میں پڑ جائیں ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ کالج کو سیکیورٹی فراہم کی جائے بغیر سیکیورٹی کے کالج نہیں چلا سکتے سیکیورٹی نہ ملنے تک کالج بند رہے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0