October 27, 2026

قصور صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑا دی گئی،بستی فیض شاہ سہاری روڈ کی سڑک کیچڑ میں تبدیل،سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ڈپٹی کمشنر قصور و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

IMG-20250301-WA0228

قصور
صاف ستھرا پنجاب کی دھجیاں اڑا دی گئی،بستی فیض شاہ سہاری روڈ کی سڑک کیچڑ میں تبدیل،سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ڈپٹی کمشنر قصور و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق جہاں کچھ علاقوں میں صاف ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کا کام ہو رہا ہے جو کہ بہت قابل تحسین ہے وہاں ضلعی انتظامیہ نے چند جگہوں پر صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں
قصور کے نواحی گاؤں سہاری روڈ پر واقع بستی فیض شاہ کی سڑک کیچڑ کا جوہڑ بنی ہوئی ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کا جینا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
بزرگوں اور عورتوں سمیت سکول جاتے بچوں کا گھروں سے نکلنا نا ممکن ہو چکا ہے
یہ سڑک کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے توجہ نہیں دی
اہلیان علاقہ نے نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات