October 27, 2026

سکھر( )آل سکھر تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ آغا سید محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے جائز حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، ہمارا مقصد تاجر برادری کوانکے جائز حقوق اور انکو مکمل تحفظ فراہم

20250228_180229

سکھر( )آل سکھر تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ آغا سید محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے جائز حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، ہمارا مقصد تاجر برادری کوانکے جائز حقوق اور انکو مکمل تحفظ فراہم کرانا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز سکھر کے علاقے واری تڑ روڈ پر لالہ بہادر خان کیفے ٹیریا کے افتتاح کے موقع پر موجود شرکاءسے خطاب کے دوران کیا ، افتتاح کے موقع پر آل سکھر تاجر اتحاد کے سنیئر نائب صدر حاجی پرویز چنہ ، جنرل سیکریٹری شبیر میمن، شفیق قریشی سمیت مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما ﺅں نے شرکت کی ، افتتاح سے قبل شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ مہمان گرامی نے لالہ بہادر خان کیفے ٹیریا کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اور دعا کی ، لالہ بہادر خان کیفے ٹیریا کے میزبان بہادر خان نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا ، تقریب سے خطاب کے دوران آل سکھر تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ آغا سید محمد ایوب شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آل سکھر تاجر اتحاد کے تمام عہدے دار دن رات اپنی تاجر برادری کی خدمت پر مصروف عمل ہیں انشاءاللہ چھوٹے بڑے تاجر وں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائینگے ۔