سکھرسے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) سکھر کے مختلف علاقوں میں بنیادی مسائل حل کرانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز، شیخ محلا قریشی گوٹھ میں جاگرتا اجلاس
سکھرسے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) سکھر کے مختلف علاقوں میں بنیادی مسائل حل کرانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز، شیخ محلا قریشی گوٹھ میں جاگرتا اجلاس منعقد، خبر کے مطابق سکھر شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں سے صحت، تعليم کے علاوہ دیگر بنیادی مسائل حل کرانے کے لیے نوجوانوں کو آگاہی دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، سماجی مسائل کی نشاندہی کر کے ان مسائل کو حل کروانے کے لیے شعور بیداری پیدا کرکے ایک دوسرے سے رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکھر کے یونین کمیٹی 6 جیئے شاہ ٹائون شیخ محلا قریشی گوٹھ سے مہم کا آغاز کرتے ہوئے سیاسی سماجی رہنما گلزار احمد شیخ کی رھائشگاہ پر اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سبزی منڈی، پرانا سکھر، گولیمار، شاہ فیصل کالونی، نصيرآباد و دیگر علاقوں کے مکین نثار احمد شیخ، امجد علی، غلام یاسین، محرم علی، شعبان شیخ و دیگر نے بہرپور شرکت کی، اس موقع پر شہر کے رہائشی علاقوں میں بدامنی، اسٹریٹ کرائم، ڈرینیج، صفائی ستھرائی، بی ایچھ یوز ہسپتال اور پرائمری اور ایلیمنٹری و سیکنڈری اسکولز میں فرنیچر کی کمی جیسے مسائل کی نشاندہی کی گئی، جبکہ ان مسائل کے حل کیلئے یوسی چیئرمین اور دیگر سرکاری افسران سے ملاقاتیں کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی، اس دوران سال 2022ع کے برسات متاثرین کو گھر بنانے کی اسکیم اور بیبظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز سے ناجائز کٹوتی کا معاملہ زیر غور لایا گیا، اس حوالے سے موثر انداز میں کردار ادا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی