بہاولنگر () ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید ہمراہ سول جج بلال حسن نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔خواتین وارڈ کا وزٹ کیا
بہاولنگر () ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید ہمراہ سول جج بلال حسن نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔خواتین وارڈ کا وزٹ کیا اسیران خواتین کے مسائل دریافت کیے ۔ عزت ماب جج صاحب نے اندرون جیل کے لان میں پودا لگایا اور دعا کرائی ۔بعد از ہسپتال کچن اسیران جیو نائل وارڈ اور سیل بلاکس کا وزٹ کیا ۔اسیر بچوں کے مسائل سنے ۔اسی طرح پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی ویڈیو کالز کے پراسس کو چیک کیا ۔اور گورنمنٹ اور جیل خانہ جات کے اقدامات اور جیل کی صفائی ستھرائی کے معیار اور اسیران کی گنجائش سے زیادہ تعداد ہونے کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی کے موثر اقدامات کی تعریف کی ۔اور معمولی نوعیت کہ کیس میں ملوث دو نفر اسیران کو فوری رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔