September 30, 2026

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا

IMG-20250227-WA0279

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس اے سی آفس میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاصم کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور ڈینگی فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ڈی او ہیلتھ نے اسسٹنٹ کمشنر کو ڈینگی کی موجودہ صورتحال،ان ڈور آؤٹ ڈور ڈینگی ایکٹوٹیز،ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں کیئے جانے والے حفاظتی اقدامات، ویکٹر سرویلینس اور ڈینگی کے مریضوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں. تمام ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے سرویلینس اور متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سپرے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے.