November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسی۔ زیدی خبر دے رھے ھیں ) سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر میں ڈاکٹر رقیہ فرزانہ سولنگی کی جانب سے خیرپور میڈیکل کالج میں ضوابط کے بر عکس نثار عباس

20250227_160800

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسی۔ زیدی خبر دے رھے ھیں ) سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر میں ڈاکٹر رقیہ فرزانہ سولنگی کی جانب سے خیرپور میڈیکل کالج میں ضوابط کے بر عکس نثار عباس شر کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عھدے پر مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی گئی، اس دوران جسٹس محمد سليم جيسر اور جسٹس عددنان الڪريم میمن پر مشتمل آئینی بئنچ کے روبرو درخواستگذار کے وکیل سرفراز آخوند نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غلام محمد مھر میڈیکل کالج کی ٹیچنگ سول ہسپتال سکھر کے میڈیکل افسر نثار عباس شر کو تدریس کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود سفارش کی بنا پر ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیرپور میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے دیئے گئے اشتہار میں مذکورہ عہدے پر مقرری کے خواہشمند کو ٹیچنگ کرنے کا دو سالا تجربہ ہونے کا لازمی قائدہ بتایا تھا، اس قائدہ اور ضوابط پر ڈاکٹر رقیہ فرزانہ سولنگی پوری اترتی ہیں، ڈاکٹر رقیہ فرزانہ سولنگی کے پاس 2017ع سے خیرپور میڈیکل کالج میں تدریس (ٹیچنگ) کرنے کا تجربہ ہے، انہوں نے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر مقرری کے لیے امتحان پاس کیا اور دیگر قانونی تقاضے بھی پورے کئے ہیں، اس کے باوجود سندھ پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کی دھچیان اڑاتے ہوئے سول ہسپتال سکھر کے میڈیکل افسر کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر مقرر کرتے ہوئے نواز دیا ہے، درخواستگذار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نثار عباس شر کو تدریس کے تجربے سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا کہا، نثار عباس شر کی جانب سے تدریسی سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے شنوائی ملتوی کر دی ہے، یاد رہے کہ اس پہلے گذشتہ سماعت پر عدالت کے طلب کرنے پر پاکستان میڈیکل کائونسل کے نمائندے اور خیرپور و سکھر میڈیکل کالجز کے پرنسپل پیش ہوئے تھے، اس دوران خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی تھی کہ درخواستگذار ڈاکٹر رقیہ فرزانہ سولنگی آٹھ سال سے کالج میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور ان کے پاس اسسٹنٹ پروفیسر کا تجرباتی سرٹیفکیٹ بہی موجود ہے