November 16, 2026

گوگل ساری معلومات کہاں سے لیتا ہے سب سے پہلی بات یہ کہ گوگل جواب میں صرف اور صرف وہی ڈیٹا اور تصاویر دکھا سکتا ہے جو

20250220_024329

گوگل ساری معلومات کہاں سے لیتا ہے
سب سے پہلی بات یہ کہ گوگل جواب میں صرف اور صرف وہی ڈیٹا اور تصاویر دکھا سکتا ہے جو اس کے ڈیٹا بیس میں یعنی clear web یا surface web پر موجود ہیں
ڈیپ ویب تک بھی گوگل کی رسائی نہیں ہے مثلا آپ کسی بندے کا بنک اکاؤنٹ بیلنس چیک کرنا چائیں تو گوگل کی رسائی وہاں تک نہیں
ڈارک ویب اور ڈارک نیٹ پر موجود ڈیٹا تک بھی اس کی رسائی موجود نہیں
اس طرح جو معلومات/ڈیٹا/تصویر clear web پر اپ لوڈ ہی نہیں ہوئی گوگل وہ نہ ڈھونڈ سکتا ہے نہ دکھا سکتا ہے
جیسے میں سرچ کروں کہ میرے گاؤں کے آخری کونے میں ایک چاچا حمید کی ہٹی ( دوکان ) ہے اس کی تصویر دکھاؤ تو قوی امکان ہے کہ وہ نہ دکھا سکے گا۔ کیونکہ وہ تصویر کبھی آپ لوڈ ہی نہیں ہوئی
اس کے برعکس اگر DHA کے کسی میکڈونلڈ کی سرچ کروں تو بہت بڑا چانس ہے کہ مجھے وہ تصویر مل جائے

اگر ٹیکسٹ اور آرٹیکل یا معلومات کی بات کریں تو گوگل صرف وہی معلومات فراہم کرتا ہے جو انٹرنیٹ clear web پر کسی بھی طرح پوسٹ ہوئی ہوتی ہیں
قطع نظر اس کے کہ وہ معلومات درست ہیں کہ نہیں

اس کی ایک مثال یہ ہے اگر آپ پودوں پر اگنے والے انڈے سرچ کریں تو آپ کو وہ ساری ویڈیوز اور تصاویر نظر آ جائیں گی حالانکہ وہ سب جھوٹ ہے
لیکن گوگل نے الفاظ کو سرچ کرنا ہے جو اس کے ساتھ لکھے ہوئے ہیں
ہاں سب ریمارکس میں فیک یا غلط یا جھوٹ کے ریمارکس بڑھ جائیں تو گوگل کا الگورتھم بھی سمجھ جائے گا کہ یہ کچھ غلط ہے