ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید اشفاق انور کی زیر صدارت ڈیرہ ڈویژن میں رمضان المبارک کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے اعلی سطحی اجلاس پشاور ( سید گوہر شاہ )
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید اشفاق انور کی زیر صدارت ڈیرہ ڈویژن میں رمضان المبارک کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے اعلی سطحی اجلاس
پشاور ( سید گوہر شاہ )
جس میں چاروں اضلاع ڈیرہ، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے ڈی پی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی پی اوز نے اپنے اپنے اضلاع میں رمضان المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی کے متعلق اٹھائے گئے اقدامات، امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے متعلق درپیش چیلنجز کے بارے میں آر پی او کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مربوط لائحہ عمل اپناتے ہوئے عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دوران ڈیوٹی عوام الناس کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چکنگ کے عمل میں مزید بہتری لاتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاری سمیت دیگر سنگین جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کو ہر صورت میں یقینی بنائیں تاکہ امن و آمان کی صورت کو برقرار رکھا جا سکے.