November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز )اسپیشل بچوں کو تعلیم اور تربیت و بحالی کے ادارے DEPD سندھ کے چھوٹے ملازمین افسران کی زيادتيون کا شکار،35 سالوں سے ترقیوں سے محروم چھوٹے ملازمین کے

20250220_024329

سکھر( بیورو چیف ۔۔سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز )اسپیشل بچوں کو تعلیم اور تربیت و بحالی کے ادارے DEPD سندھ کے چھوٹے ملازمین افسران کی زيادتيون کا شکار،35 سالوں سے ترقیوں سے محروم چھوٹے ملازمین کے بجائے خود کے پروموشن کے لیے اجلاس بلا لیا کرپٹ افسران نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہوا میں اُڑا کر چھوٹے ملازمین کے لئے مختص رقم رشوت کے بدلے بالا افسران کو بانٹنے کی سازشیں کرنے لگے اس سازش میں DEPD سندھ کے راشي ريجنلز آفیسرز اور سيڪريٽريٽ کے افسران بھی ملوث ہیں. اسپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں خدمات سرانجام دینے والے چھوٹے ملازمیں سخت مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ DEPD میں خدمات دینے والے ٹیچرز اور دیگر چھوٹے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور زیادتیوں کا فوری نوٹس لیں اور انہیں انصاف فراہم کریں اس سلسلے میں آل سندھ نان گزیٹیڈ ايمپلائيز ايسوسيئيشن کے رہنماؤں نے رئيس ابڑو، سليم کوسو،نويد راجپوت،پير جھانیان شاهه؛خالد پتافي اور ابراهيم شر اور ديگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2018 میں اسپیشل ايجوکيشن جسکا نام DEPD رکھا گیا لیکن سندھ حکومت کے 1986 سے قائم اسپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کے چھوٹے ملازمین تاحال پروموشن سے محروم ہیں جبکہ 18 ويں ترمیم کے بعد سندھ حکومت میں شامل ہونے والے وفاقی ملازمین اور سوشل ویلفیئر سے ضم ہونے والے ملازمین اسپیشل بچوں کے تعلیمی اداروں کو ملنے والے ايوارڊ پروموشن کے ذریعے گزیٹیڈ افسران کے مالی فوائد اور مراعات حاصل کر رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت کے اسپیشل ايجوکيشن کے مدر ادارے کے چند سو ملازمین اپنے جائز حق سے محروم ہیں جبکہ ان پر مسلط وفاق اور سوشل ویلفیئر کے افسران حقیقی ملازمین کو مسلنے اور برباد کر نے میں مصروف ہیں اور مختلف سازشوں کے ذریعے اور رشوت کے عيوض اپنے فیملی کے افراد اور رشتہ داروں کو نوازنے میں کوشاں ہیں اور DEPD سیکریٹریٹ میں موجود راشي افسران کی مدد سے حقدار ملازمین کے بجائے اپنے نواز پالیسی پر عمل پیرا ہیں ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سےمطالبہ کرتے ہیں کہ کئی سالوں سے جدوجہد کرنے والے اور اسپیشل ایجوکیشن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے چھوٹے ملازمین کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس لیا جائے اور ان کو فوری ٹائم اسکیل پروموشن دیا جائے اور DEPD ڈپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑیں تلاش کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے…….