November 17, 2026

سکھر بیورو چیف ۔ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ایم این اے اور قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے صنفی مساوات کی چئیر پرسن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی منور انجم کے گھر آمد .

IMG-20250219-WA0280

سکھر بیورو چیف ۔
سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ایم این اے اور قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے صنفی مساوات کی چئیر پرسن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی منور انجم کے گھر آمد .

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چوہدری منور انجم کی دائیں آنکھ کے آپریشن کے بارے میں خیریت دریافت کی

اس موقع پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پارٹی کی پنجاب میں فعالیت بارے بھی منور انجم کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کیا

انہوں نے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال کرنے اور اپنی کھوئی ہوئی سیٹوں کے بارے بھی مشاورت کی

جبکہ اس ملاقات میں چوہدری منور انجم نے کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری اگر لاہور میں اپنا زیادہ وقت گزاریں تو پارٹی زندہ اور کارکنوں میں نئی روح پیدا ہو گی

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے چوہدری منور انجم کی صحت یابی پر مبارک باد اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعائیں دیں

ملاقات میں بیگم نازش منورانجم اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے..