*محکمہ زراعت توسیع تحصیل بہاولنگر کے زیر اہتمام اگیتی کپاس اگاؤ مہم کے تحت کاشتکاروں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد*
*محکمہ زراعت توسیع تحصیل بہاولنگر کے زیر اہتمام اگیتی کپاس اگاؤ مہم کے تحت کاشتکاروں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد*
بہاولنگر () اگیتی کپاس اگاؤ مہم کے سلسلے میں نواحی گاؤں کوڑیاں والی میں کاشتکاروں کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام محمد بشیر ڈھڈی کے ڈیرے پر منعقد ہوا، جس میں کاشتکاروں کو اگیتی کپاس کی اہمیت اور اس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل بہاولنگر، ریحان عالم نے کہا کہ کپاس ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ یہ زرمبادلہ کمانے والی ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگیتی کپاس کی کاشت وقت کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے اور کاشتکار زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔
محمد عامر اقبال، کاٹن انسپکٹر بہاولنگر، نے کاشتکاروں کو اگیتی کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگیتی کپاس کی پیداوار کی صلاحیت 50 سے 60 من فی ایکڑ تک ہو سکتی ہے، بشرطیکہ کاشتکار جدید طریقہ کار اپنائیں اور تمام عوامل کا مکمل خیال رکھیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو زمین کی تیاری، بیج کے انتخاب اور دیگر اہم نکات پر رہنمائی فراہم کی۔
پروگرام میں علاقے کے متعدد کاشتکاروں نے شرکت کی اور اس معلوماتی سیشن سے استفادہ کیا۔